لاہور (ویب ڈیسک)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد فرنٹ لائن سپاہیوں کو ویکسین لگانے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ہسپتال پہنچ گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایس پی ہیڈ کوارٹرزعمران ملک ودیگر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں واقع ہسپتال میں ویکسینیشن سنٹرکا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم اور کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کو ویکسینیشن سنٹرمیں سہولیات بارے بریفنگ دی۔وزیر صحت نے کاؤنٹرزپرتعینات عملہ سے پولیس اہلکاروں کے ڈیٹاکی تفصیلات حاصل کیں۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے سامنے پولیس اہلکاروں کوکوروناسے بچاؤ کیلئے ویکسین بھی لگائی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ لاہورکے 40سال عمرسے زائد 9ہزارپولیس اہلکاروں کیلئے ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ ہسپتال کے ویکسینیشن سنٹرزمیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکا عملہ فرائض سرانجام دے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پولیس اہلکارفرنٹ لائن سپاہی ہیں۔عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے والے سپاہیوں کی صحت کا تحفظ ہم کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں ویکسینیشن سنٹر قائم کرنے میں کمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اہم کرداراداکیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہورپولیس کے40سال عمر سے زائد اہلکاروں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔اگلے مرحلہ میں صوبہ کی سطح پر40سال عمرسے زائد فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگادی جائیگی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ آج پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں ویکسین لگانے والے اہلکار21دن بعد دوسری ڈوزلگوائیں گے۔کوروناکے خلاف جنگ میں تمام ادارے متحدہیں۔کوروناکے دورمیں فرنٹ لائن ورکرزسب سے زیادہ حساس ہیں۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے کہا کہ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن کیلئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرلاہورپولیس سے مکمل کوارڈنیشن میں ہے۔ کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہا کہ ویکسینیشن سنٹرمیں پولیس اہلکاروں کی سہولت کی خاطر تمام ترانتظامات کو مانیٹرکیاجارہاہے۔ایس پی ہیڈ کواٹرزعمران ملک نے فرنٹ لائن سپاہیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوروناسے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے پر وزیر صحت کاشکریہ اداکرتے ہیں