کراچی (ویب ڈیسک)
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم کیئے گئے کورونا وائرس کے ویکسینیشن سینٹر کو عید کے دوران کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عید کے بعد حیدر آباد، میر پور خاص اور دیگر اضلاع میں ویکسینیشن سینٹرز قائم ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسینیشن یونٹس قائم ہیں اُنہیں عید پر کھلا رکھیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال عید پر عوام کے میل جول سے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔