اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ورلڈ بینک پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان “پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان “پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔ اس کی منظوری اپریل 2020 سے پاکستان میں جاری قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ یہ فنڈز عالمی بینک کے اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے محفوظ اور موثر کوویڈ 19 ویکسین کی خریداری اور تعیناتی میں مالی اعانت فراہم کریں گے، اس منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
اس حوالے سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ کوویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، اس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے عالمی بینک وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کووڈ۔19 کی تیسری لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے اور کورونا سے جنگ کے سلسلے میں جاری رقم میں سے 15کروڑ 30 ڈالر پاکستان میں ویکسینیشن مہم کی معاونت کے لیے مختص کردیے ہیں۔
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنڈیمک رسپانس افیکٹیونیس ان پاکستان(پی آر ای پی)منصوبے کی اپریل 2020 میں منظوری دی تھی اور اب اس فنڈ میں سے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم ازسرنو مختص کی گئی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز وفاقی حکومت کی درخواست پر دوبارہ جاری کیے جا رہے ہیں جس سے ورلڈ بینک کے معیار پر پورا اترنے والی محفوظ اور موثر کووڈ-19 ویکسین کی خریداری میں مدد ملے گی، اس منصوبے سے نظام صحت کی استعداد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جس سے ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔
ورلڈ بینک کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ۔19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں نمودار ہوئی اور لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اس صحت عامہ کے بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں ویکسی نیشن اور وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان میں ویکسین کے لیے اس مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک نے افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا میں ویکسی نیشن کی خریداری اور رول آٹ کی کوششوں کی مدد کے لیے مجموعی طور پر 78کروڑ 85 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے منصفانہ اور مساوی ویکسین کی حکمت عملیوں کے سلسلے میں تکنیکی مدد اور علم سے متعلق ورکشاپس مہیا کر رہا ہے۔