بھارت دنیا میں کورونا کے پھیلا کا مرکز بن گیا،کورونا سے مزید 4ہزار 77 اموات
تین لاکھ گیارہ ہزار ایک سو ستر افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ چھیالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی
نئی دہلی (ویب نیوز)بھارت دنیا میں کورونا کے پھیلا وکا مرکز بن گیا،بھارت میں اتوار کو ایک دن کے اندر تین لاکھ گیارہ ہزار ایک سو ستر افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور وائرس سے چار ہزار ستتر اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ چھیالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور وبا سے اب تک ہلا ک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار دو سو چوراسی ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد چھبیس لاکھ اٹھارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلا وکا نیا مرکز بن گیا ہے جہاں وبا سے اب تک ڈھائی کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد جبکہ کورونا سیاموات 2 لاکھ 66 ہزار ہو چکی ہیں۔دوسری جانب دریا ئے گنگا میں تیرتی لاشوں کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کئی شہروں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹر زکا انتظام کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں دواں کی فراہمی کے لیے لوگوں نے احتجاج کیا جبکہ دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر 15 افراد کو گرفتارکر لیا گیا