نئی دہلی (ویب ڈیسک)
بھارت میں کورونا انفیکشن کے شدید بحران کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 281386 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 378741افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران چھ لاکھ 91 ہزار 211 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 29 لاکھ 26 ہزار 460افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 78ہزار 741 مریض بازیاب ہوئے ہیں ، جس سے بحالی کی شرح 84.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار 076 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس دوران 281386 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی۔ فعال معاملات 101461 سے گھٹ کر 35 لاکھ 16 ہزار 997 ہوگئے ہیں۔اس دوران 4106 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مرنے والوں کی تعداد 274390 ہوگئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 14.66 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.09 فیصد ہے۔