نئی دہلی  (ویب ڈیسک)

بھارت میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے 26 افراد کے خون میں پھٹکیاں بننے کے کیس سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسٹرا زینیکا بھارت میں اب تک 16 کروڑ 40 لاکھ افراد کو لگائی جاچکی ہے۔بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق سولہ کروڑ چالیس لاکھ میں سے 26 افراد کے کیس قابلِ نظر انداز ہیں جبکہ کچھ ملک ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک چکے ہیں۔ماہرین صحت نے کہا کہ ایسٹرا زینیکا کے فائدے اس کے ممکنہ نقصانات پر حاوی ہیں۔