سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل یونائٹیڈ بزنس گروپ کے بلامقابلہ صدرمنتخب
کراچی(ویب نیوز)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑی بڑی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی مرکزی کور کمیٹی نے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کابلامقابلہ صدرمنتخب کرلیاجبکہ ان کی جگہ اسلام آباد سے ظفربختاوری کو یو بی جی کا سیکریٹری جنرل اورڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب کرلیا گیا۔گزشتہ روز لاہور میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اوربعد ازاں افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر ہونے والے یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم منیر اورافتخار علی ملک نے کور کمیٹی ممبران کے سامنے اپنے اپنے استعفے دے دیئے جس پر تمام کورکمیٹی کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے دونوں لیڈران کے استعفے مسترد کردیئے اور کہا کہ یو بی جی کیلئے ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک لازم وملزوم ہیں اور وہ بدستور ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے اورانکی مشاورت سے ہی یو بی جی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،زبیرطفیل،ریاض الدین شیخ،میاں محمدادریس، خالد تواب،ظفربختاوری،ڈاکٹر اختیار بیگ،ڈاکٹرنعمان بٹ،ملک سہیل حسین،حاجی عرفان یوسف،سہیل الطاف، منظورالحق،نوراحمدخان،عامرعطا باجوہ، تنویر احمدشیخ،سلمان اسلم،حمیداخترچڈھا،رحمت اللہ جاوید، ایس ایم تنویر،رحمان چن،نوید بخاری،ممتازشیخ،ثمینہ فاضل،حاجی افضل،پرویزلالہ، ضرار کلیم، محمدامجد چوہدری،غضنفربلور، اوردیگر تاجررہنما شریک تھے۔