یورپ کا دائیں بازو اسرائیل کے موقف کو آگے بڑھا رہا ہے، عبدالرحیم فارا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان میں فلسطینی سفیر عبدالرحیم فارا نے کہاہے کہ یورپی یونین کا مسئلہ فلسطین پر تقسیم شدہ موقف حوصلہ افزا نہیں، ہم پاکستان کے موقف کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عبدالرحیم فارا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے لئے پاکستان میں ہونے والے مظاہرے بہت حوصلہ افزا ہیں۔فلسطینی سفیر نے کہاکہ یورپ کا دائیں بازو اسرائیل کے موقف کو آگے بڑھا رہا ہے، یورپ کے عوام مظاہروں میں شرکت کرکے فلسطینی مقصد کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔