جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو مکمل طور پر اسرائیل سے نکلنا اور مسئلہ فلسطین کو حل کر نا ہوگا۔ چوہدری محمدسرور
لاہور (ویب ڈیسک)
فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور 10روزہ دورے پر امر یکہ روانہ۔
امریکی سینیٹرز ،کانگر یس اراکین اورگورنر ز سے بھی ملاقات شیڈول ہیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو مکمل طور پر اسرائیل سے نکلنا اور مسئلہ فلسطین کو حل کر نا ہوگا ورنہ دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز روانگی کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کیخلاف دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی فلسطین کے معاملے پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیںاور میں بھی دورہ امر یکہ کے دوران انسانی حقوق کی تنظیموں ،امر یکی سینیٹرز،اراکین پار لیمنٹ ،سیاستدانوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کر وں گا او ر ان کو امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردہے اس کو روکنا لازم ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امر یکہ کو بھی غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہنا ہوگا ورنہ دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے قتل عام میں نیتن یاہو نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں فلسطین ،کشمیر اور امن کیساتھ کھڑا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو اپنی غیر قانونی آبادیوں کے خاتمے کے ساتھ فلسطینیوں پر جاری مظالم کو بھی مکمل ختم کر کے انہیں آزادی دینا ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ22کروڑ پاکستانی متحد ہیں اور جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پاکستان انکے ساتھ ہے اوراس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ قوام متحدہ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں تاکہ دنیا میں امن قائم ہوسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا تو پھر دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔