چیف سیکرٹری 15 دن میں سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کریں، سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ ہائی کورٹ نے پی ایچ ڈی ہولڈز سرکاری افسران کے لئے ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الاونس سے متعلق ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری 15 دن میں سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کریں، تمام سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈز افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیے جائیں، کسی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈز کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے، تمام محکموں کے پی ایچ ڈی ہولڈز افسران کو یکساں الاونس دیا جائے۔ قبل ازیں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی کو 25 تو کسی کو 10 ہزار دے جا رہے ہیں۔ نمائندہ سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈز کو 25 ہزار روپے الاونس دے رہے ہیں، دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے۔