پا کستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد کاروبار حصص میں ریکوری
کے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کا اضافہ،67.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میںریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ67.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب 70کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت9.38فیصد کم رہا۔گز شتہ روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوالیکن تھوڑی دیر بعدہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے دو روزہ مندی کے سبب سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزیکا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 45948پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقراررہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح144.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18719.15پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 284.45پوائنٹس کے اضافے سے31068.60پوائنٹس کے ایم آئی30انڈیکس721.22پوائنٹس بڑھ کر75105.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ جمعہ کومجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ72ارب70کروڑ5لاکھ28ہزار743 روپے بڑھ کر79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ14ہزار روپے ہوگیا۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 71کروڑ4لاکھ28ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں7کروڑ36لاکھ6ہزار شیئرز کم ہے اور مجموعی طور پر71کروڑ4لاکھ28ہزار272شیئرز کا کاروبار ہوا۔جن کمپنیوں میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میںورلڈ کال ٹیلی کام،بائیکو پیٹرولیم،حیسکول پیٹرول،کے الیکٹرک،سمٹ بینک،پاکستان ریفائنری ،اذگارڈنائن،انویسٹ بینک،یونٹی فوڈز اورنائمر ریزنس شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص 246.67روپے کے اضافے سے5798روپے اور وائتھ پاک 111.30روپے کے اضافے سے1595.32روپے ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل69روپے کی کمی سے2231روپے اورباٹا پاک50روپے کی کمی سے1750روپے ہوگئی۔