ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، 20کلو آٹے کا تھیلہ 1360روپے میں فروخت
2ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60روپے اضافہ دیکھا گیا،ادارہ شماریات
اسلام آباد(ویب نیوز)ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان پھر آگیا، 20کلو آٹے کا تھیلہ 1360روپے میں فروخت ہونے لگا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60روپے اضافہ دیکھا گیا۔ کراچی میں 1360، اسلام آباد 1333، لاہور 1070اور پشاور میں قیمت 1150تک پہنچ گئی۔ ملک میں بیس کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1266، راولپنڈی میں 1333روپے میں دستیاب ہے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1080روپے تک کا ہو گیا ہے۔لاہور میں آٹے کا تھیلا 1070روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ فیصل آباد، بہاولپور میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1106 میں مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1000روپے تک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1080روپے، حیدر آباد میں 1300روپے اور سکھر میں 1120 روپے تک کا فروخت ہو رہا ہے۔ لاڑکانہ کے شہری آٹے کا تھیلا 1180روپے میں خرید رہے ہیں۔پشاور اور بنوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1150روپے کا ہے۔ کوئٹہ میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1250روپے تک میں بک رہا ہے۔ اس کے علاوہ خضدار میں آٹے کا تھیلا 1220روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
#/S