اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید57مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد20308تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3060نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 5.21تک پہنچ گئی۔اب تک ملک میں 28لاکھ57ہزار746افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 60ہزار203افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 12لاکھ 86ہزار429افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 47861افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک میں کل 53لاکھ 58ہزار808کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں دو لاکھ 8ہزار64افراد کو کوروناوائرس کی ویکسین لگائی گئی جبکہ ملک میں 30سے40سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل بھی شروع ہو گیا اور این سی او سی کی جانب سے عوام سے کہا گیا کہ وہ 1166پراپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں اور ویکسین لگوانے کی تاریخ حاصل کریں اور دی گئی تاریخ یا بعد میں آکر ویکسین لگوائیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ3ہزار 599تک پہنچ گئی ہے۔