کراچی (ویب ڈیسک)
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1884ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اسکے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94222روپے ہوگٸی۔
اس طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کے اضافے سے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34.29روپے کے اضافے سے 1251.71روپے ہوگئی۔