اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس 46300.66پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا
55.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.64فیصد کم رہا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید203.55پوائنٹس کے اضافے سے 46300.66پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 55.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب 68کروڑ35لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.64فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع ہوئی جس کے سبب تیزی لوٹ آئی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46371پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس203.55پوائنٹس کے اضافے سے 46300.66پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 117.68پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18898.19پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس49.47پوائنٹس کے اضافے سے31248.84پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 169میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب99ارب44کروڑ83لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب12ارب13کروڑ18لاکھ روپے گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی76کروڑ66لاکھ43ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں8کروڑ92لاکھ61ہزار شیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص128.62روپے کے اضافے سے1843.58روپے اورباٹا پاک71.94روپے کے اضافے سے1699روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو180.99روپے کی کمی سے2813.01روپے اوررفحان میظ125روپے کی کمی سے9500روپے ہوگئی۔