ًبھارت میں ایک ہفتے میں دوسری مسجد شہید
مذکورہ جائیداد مسلم وقف بورڈ کی ہے،پولیس نے بلاوجہہ اس کو شہید کردیا،مقامی لوگوں کا دعوی
حیدرآباد انڈیا(ویب نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک مسجد شہید کرنے کے بعد انتظامیہ نے دوبارہ ایک او رمسجد مظفر نگر کے کھاتولی میں شہید کر دی،ایک بھارتی اخبار کے مطابق مقامی لوگوں کا دعوی ہے کہ مذکورہ جائیداد مسلم وقف بورڈ کی ہے او رپولیس نے بلاوجہہ اس کو شہید کردیاہے۔ مذکورہ واقعہ کو صحافی جہدکار عارف شاہ نے ٹوئٹ کیا او رکہاکہ باربنی غریب نواز مسجد کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔ایک ہفتہ قبل مذکورہ اترپردیش حکومت نے ریاست کے ایک ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر اندام کرتے ہوئے باربنکی ضلع علاقے میں رام سنہا گھاٹ علاقے میں 100سال قدیم مسجد کو شہید کردیاتھا۔یوپی سنی وقف بورٹ نے اس کے فوری بعد اعلان کیاتھا کہ وہ بہت جلد الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر مسجد کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کی مانگ کریں گے۔سنی وقف بورڈ نے ایک اعلی سطحی عدالتی جانچ اور متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔ مظفر نگر کے کھاتولی علاقے میں تازہ انہدام پر جواب دینے کے لئے اب تک وہ دستیاب نہیں ہیں۔