اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہحفاظتی تدابیر اختیارکرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوائی جائے ،18سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افرادکی ویکسینیشن 3جون سے شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236فی ملین آبادی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 92فی ملین ہے، اگر بھارت کی کورونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2لاکھ اموات کم ہوتیں ، اللہ کا شکر ادا کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔