نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3565021ہو گئیں ،کیسز17کروڑ14لاکھ68ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں609544ہوگئیں،کیسز3کروڑ40لاکھ43ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں329125ہو گئیں،کیسز80لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں462000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ65لاکھ15ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میںکورونا سے ہلاکتیں109402ہوگئیں اورکیسز56لاکھ66ہزار113ہو گئے ۔ ترکی میں47405افرادجاں بحق ہو چکے اور کیسز52لاکھ42ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںکورونا سے اموات127781ہوگئیں،کیسز50لاکھ63ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں127781ہو گئیں ،کیسز44لاکھ84ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15کروڑ 37 لاکھ اور 1کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔