نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4258693ہو گئیں،کیسز20کروڑ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں630497،کیسز3کروڑ60لاکھ49ہزار ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں425789ہو گئیں،کیسز3کروڑ17لاکھ67ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں558597افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ99لاکھ86ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں اموات111993ہو گئیں،کیسز61لاکھ78ہزار 632ہو گئیں۔ترکی میںجاں بحق افراد کی تعداد51645ہو گئیں،کیسز57لاکھ95ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںکورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں160925ہو گئیں،کیسز63لاکھ،34ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات129881ہو گئیں،کیسز59لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔