تمام وفاقی ادارے مل کر کام کر ینگے ، اس سلسلہ میں پرائیویٹ اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کی بھر کوششیں جاری ہیں، حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کے لئے جدید ترین رولز بنا دیئے۔ حکومت کا منی لانڈرنگ کیسز چلانے کے لئے نجی شعبہ سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، ایکسپورٹ، امپورٹ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات کی مانیٹرنگ ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27میں سے 24اہداف مکمل طور پر حاصل کر لئے ہیں۔حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر نئے رولز بنائے جائیں گے جو کہ انتہائی سخت ہوں گے اوراس کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ اینٹی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں ان کے خلاف کیسز فوری طور پر چلائے جائیں اور ان افراد کی جائیدادوں کی نیلامی بھی فوری طور پر کی جائے اور اس حوالہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام وفاقی ادارے مل کر کام کریں گے اور اس سلسلہ میں پرائیویٹ اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔