الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی بلے کے انتخابی نشان کے حصول کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج (جمعہ کو) کرے گا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا فل بنچ  اس اہم نوعیت کی پٹیشن کی سماعت کرے گا

اسلام آباد( ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نامور ماہر قانون اور تحریک انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بلے کے انتخابی نشان کے حصول کیلئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت آج ( جمعہ کو) کرے گا ۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں  الیکشن کمیشن کا فل بنچ جس میں ممبر نثار احمد درانی،  شاہ محمد جتوئی،  بابر حسن بھروانہ اور جسٹس(ر) اکرام اللہ خان شامل ہیں ،سلمان اکرم راجہ کی  اس اہم نوعیت کی پٹیشن کی سماعت کرے گا اور اس پیٹیشن پر فیصلہ کے نتیجے میں انہیں بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، یہ آج کے فیصلہ پر منحصر ہوگا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے128سے امیدوار سلمان اکرم راجہ کو اس پیٹیشن کی سماعت کے دوران آج حاضری کا نوٹس جاری کر دیا ہے ،لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے آزاد امیدوار قرار دئے جانے کے خلاف دائر اپیل کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو  ہدایت کی تھی کہ کمیشن ان کی داد رسی کرے ۔سلمان اکرم راجہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128سے تحریک انساف کے امیدوار کی حیثیت سے  انتخابات میں شریک ہونے جا رہے ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ وہ تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی حیثیت سے ہی ان انتخابات میں حصہ لیں گے  اور ان کا اصرار تھا کہ انہیں بلے کے انتخابی نشان پر ہی انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے ،لاہور ہائی کورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا تھا کہ اب تک بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ہو چکی ہے اور بیلٹ پیپر پر پارٹی کے امیدوار اور ان کا انتخابی نشان ہوتا ہے  انتخابی نشان اسی امیدوار کو دیا جاتا ہے جیسے اس کی پارٹی پارٹی ٹکٹ جاری کرتی ہے اور کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر عدم اطمینان کے اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے اور سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلہ کی توثیق کر دی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں  الیکشن کمیشن کا فل بنچ سلمان اکرم راجہ کی  اس اہم نوعیت کی پٹیشن کی سماعت کرے گا اور اس پیٹیشن پر فیصلہ کے نتیجے میں انہیں بلے کا نشان ملے گا یا نہیں یہ آج کے فیصلہ پر منحصر ہوگا۔۔

#/S