ن لیگ گالیاں دینے والوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے، چوہدری نثار

مخالف گھڑیال پر نواز شریف کی تصویر لگا کر ووٹ مانگ رہا ہے

واہ کینٹ  (ویب  نیوز)

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ شریف خاندان کو گالیاں دینے والوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے، پارٹیاں بدلنے والا بھی میرے مخالف الیکشن لڑ رہا ہے ،، گھڑیال پر الیکشن لڑنے والے ن لیگ سے  ٹکٹ نہ لے سکے عوام کے لئے کیا کریں گے، گھڑیال پر نواز شریف کی تصویر لگا کر ووٹ مانگی جا رہی ہے۔ ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فسطائیت کا دور ہے ، ایک پارٹی کو الیکشن سے روکنا غیر جمہوری ہے۔ میرے مخالف ایک طرف گھڑیال پر نواز شریف کی تصویر لگا کر الیکشن لڑنے والے اور دوسری طرف بار بار پارٹیاں بدلنے والے ہیں جنہوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا انہوں نے کہا کہ جو اپنی پارٹی سے اپنے لئے ٹکٹ نہ لے سکیں وہ عوام کے لئے کیا کریں گے،  چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے والد شریف النفس انسان تھے آج شریف خاندان کو گالیاں دینے والوں سے ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیاست میں کبھی گھٹیا الفاظ اور اخلاق سے گری گفتگو کا سہارا نہیں لیا ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انہوں نے کہا کہ جو مسلم لیگ ن سے اپنے لئے ٹکٹ نہ لے سکیں وہ حلقہ کی عوام کی کیا خدمت کریں گے جلسہ سے امیدوار صوبائی اسمبلی ذیشان صدیق بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا گیا یہ غیر جمہوری انداز ہے انہیں الیکشن میں آنے دیا جاتا یہ فسطائیت ہے جو کسی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے ہم اس حق میں نہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کی عوام کے لئے لڑ رہا ہوں انشا اللہ ہم اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل حل کریں گے مجھے ابابیل نشان ملا جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے انہوں نے کہا کہ میں فرخ محمود مغل کا مشکور ہوں جنہوں نے میری حمایت کی اور اج کے جلسہ میں آنے کا وعدہ کیا کیونکہ کہ وہ بیمار ہیں اور میری خاطر وہ تشریف لا رہے ہیں ذیشان صدیق بٹ نے کہا کہ میں اپ کا بیٹا اپ کا بھائی ہوں ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں محنت کشوں کے ساتھ ہیں اگر اللہ نے موقع دیا اور عوام نے اعتماد کیا تو ہم بتائیں گے کہ خدمت کی سیاست کیا ہوتی یے انشااللہ 8 فروری کو عوام ہوائی جہاز اور ابابیل کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں اعزاز بخشیں گے ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے