نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات، انتخابی ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت

ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور ( ویب  نیوز)

مسلم لیگ (ن) کے قائد  نواز شریف اورجے یو آئی(ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے فارمولے پر بات ہوئی۔ محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ عام انتخابات سمیت دونوں جماعتیں کی سیاسی حکمت عملی پر غوروخوض کیا گیا۔ ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق فارمولے پر بات ہوئی۔