نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3706563ہو گئیں ،کیسز17کروڑ24لاکھ26ہزارسے تجاوز کر گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں ہلاکتیں610436ہو گئیں اور کیسز3کروڑ41لاکھ36سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں335114ہو گئیں،کیسز2کروڑ83لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں 466000 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز کی تعداد1کروڑ66لاکھ25ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں109662افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56 لاکھ 77ہزار172 ہو گئے ۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد47656ہو گئی اور کیسز52لاکھ56ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں اموات121873ہو گئیں ،کیسز50لاکھ 81ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں127782افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز44لاکھ90ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 39 لاکھ 44 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔