راولپنڈی (ویب ڈیسک)
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے آن لائن پیپرز لینے کا مطا لبہ کیا ہے ، احتجاجی طالبات نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا ہے کہ سارا سال کورونا کی وجہ یونیورسٹی میں قرنطینہ سنٹر اور اب ویکسینیشن سنٹر قائم ہے ایسے حالات میں یونیورسٹی بھی بند رہی ۔آن لائن کلاسز بھی بجلی کی بندش نیٹ پرابلم یا لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی خرابی کے باعث متاثر ہوئیں اب اچانک حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ نے پیپر لینے کا اعلان کردیا جبکہ ہماری اس طرح تیاری نہیں ہم نے آن لائن کلاسز کے ذریعہ امتحانات کی تیاری کی اور اب آن لائن پیپر ہی دیں گے طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ یا اساتذہ ہماری بات سننے کے لیئے تیار نہیں تو کس سے بات کریں طالبات کے اس احتجاج پر ایس ڈی پی او سول لائن پولیس سید اعجاز حسین شاہ لیڈیز پولیس کے ہمراہ طالبات کو احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش. کرتے رہے تاہم طالبات کا کہنا تھا کہ مطالبہ منظور ہو ئے بغیر احتجاج ختم نہیں کریں گی اس موقع پر طالبات نے پلے کارڈ بلند کرتے ہوئے آن لائن پیپر لینے کے لئے نعرے بلند کئے دوسری جانب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی طالبات سے بات ہوگئی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے مطابق طالبات کو امتحانات دینے کو کہا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ طالبات کے تحفظات کو دور کرے گی۔