کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس کی سطح پہنچ گیاجب کہ59 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ کے سرمائے میں 26 ارب 25کروڑ42لاکھ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت2.54فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میںبھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس48426پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 19.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19654.65پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس102.38پوائنٹس کے اضافے سے 32588.88پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ150میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب31ارب19کروڑ66لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب57ارب45کروڑ8لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 86کروڑ73لاکھ 3ہزارشیئر رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2کروڑ26لاکھ32ہزارشیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے صنوفی ایونٹس کے حصص41.76روپے کے اضافے سے965.72روپے اورسیمنس پاکستان40.95روپے کے اضافے سے587.05روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک 213.38روپے کی کمی سے2631.77روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص179.99روپے کی کمی سے2220.01روپے ہوگئی۔