پشاور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔آج کا دن انسانی زندگی کے لئے قدرتی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ماحولیات کے تحفظ کے لئے موجودہ حکومت اور وزیر اعظم عمران کی سنجیدہ کوششوں کا اعتراف ہے۔ قدرتی ماحول کے تحفظ اور جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لئے پی ٹی آئی حکومت شروع دن سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔اب صوبائی حکومت قومی سطح پر ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت اپنے اہداف کے حصول کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔موجودہ حکومت آنے والی نسلوں کو ایک صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔