پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرے گی؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا۔

 لاہور+ پشاور: (ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا نامزد کیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے میں نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مرکزاور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کی منظوری دی ہے۔ رؤف حسن نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جماعت اسلامی سےاتحاد کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا تھا۔  بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا۔  بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔