پی اینڈ جی کا STEMconnector کے ملین ویمن مینٹرز پروگرام کے تحت 500 خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کا عہد
پاکستان (ویب نیوز ) پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان نے ملک کی معیشت میں خواتین کے کردار کو فروغ دینے کے عزم سے اپنے مشن کے سلسلے میں ملین ویمن مینٹرز (ایم ڈبلیو ایم) کے تحت 500 خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم STEMconnector کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں میں STEMکیریئر اور قائدانہ صلاحیت کے مواقع کے حصول کیلئے دلچسپی اور اعتماد پیدا کرنا ہے۔
اس اشتراک کا بنیادی مقصد خواتین اور لڑکیوں کیلئے رہنمائی کے عمل کو تیز کرنا جبکہ اس کے ساتھ خواتین کو پیشوارانہ جدوجہد کو بھی فروغ دینا ہے۔ ایک سالہ پائلٹ پروگرام میں پی اینڈ جی پاکستان کی سینئر قیادت(مرد و خواتین) خواتین کو پیشہ وارنہ رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ وہ منصوبوں، لیڈرشپ تک رسائی، اعلیٰ سطحوں پر وکالت اور باہمی تعاون سے بھر پور فائدہ اٹھاسکیں۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سمی احمد، نائب صدر اورکنٹری سی ای او پی اینڈ جی پاکستان نے کہا”ہم اس عہدسے پر امید ہیں کیونکہ رہنمائی پیشہ ور نوجوانوں کو اپنے کیریئر کوکامیاب بنانے کیلئے بہت اہم ہے۔ ہم نے اس پروگرام کیلئے مرد اور خواتین دونوں منتخب کیا ہے کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ اچھے اساتذہ ہمیں اس بارے میں گہر ا مشاہدہ اور رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں کہ کاروبار کیسے چلائے جاتے ہیں اور لیڈر شپ کیا ہوتی ہے۔مجھے پختہ یقین ہے کہ اساتذہ اعتماد اور عزم کے ساتھ خواتین میں حوصلہ اور لگن پیدا کرسکتے ہیں تاکہ خواتین اپنے ذریع معاش میں اضافہ کرسکیں۔ “
جو ویبر، سی ای او STEMconnector نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”پی اینڈ جی کے پاکستان میں 500 خواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کے عہد سے خواتین اور لڑکیوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی کہ رہنمائی کی فراہمی پاکستان میں صنفی عدم توازن کو کیسے ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
صنفی برابری کیلئے آواز بلند کرنے کی حیثیت سے پی اینڈ جی کو حال ہی میں او آئی سی سی آئی ویمن امپاورنمنٹ ایوارڈز 2020 میں چیمپئن کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ #WeSeeEqualکے عالمی پروگرام کے ساتھ پی اینڈ جی صنفی امتیاز سے بالا تر ایک ایسے دنیا کی تشکیل کی خواہش رکھتا ہے جہاں سب کو یکساں مواقع میسر آئیں #WeSeeEqualپروگرام سے پراکٹر ایندگیمبل پاکستان کے ایک متوازن دنیا کے قیام کے لئے مسلسل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔اور حال ہی میں خواتین کو بااختیا ر بنانے کے حوالے سے یو ایس سیکرٹری آف سٹیٹ ایوارڈ برائے کارپوریٹ ایکسلینس سے نوازا گیا ہے۔ پراکٹر ایند گیمبل پاکستان اپنے صنفی مساوات اور شمولیت کے عز م کے حصے کے طور پر اور سال 2021کے اچھائی کے اقدام کے حوالے سے کمپنی کی کوششوں کے طور ملکی سطح پر مختلف اقدامات کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دے رہا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے مشتہرکے طور پر پراکٹر ایند گیمبل پاکستان اور اس کے برانڈز میڈیا اور ایڈورٹائزنگ کے ذریعے اپنی بھرپور آواز اٹھاتا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جاسکے۔ پی اینڈ جی نے ملک میں خواتین کو ہنر مند بنانے اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہوپ(HOPE) اور یو این ویمن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ مزید برآں پی اینڈ جی یو ایس پاکستان ویمن کونسل (یو ایس پی ڈبلیو سی) کے کارپوریٹ پروگرام کا رکن ہے۔ جس کا مقصد کام کرنے کی جگہ پرخواتین کی معاشی شمولیت کے فروغ میں یو ایس پاکستان ویمن کونسل کو معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صنفی تنوع کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔
پی اینڈ جی اپنے برانڈز #AlwaysAzaad, #MyFutureStartsTodayاور کرو یقین کے ساتھ ساتھ پینٹین #StronglsBeautiful، پیمپرز #DadsCanChange اور ایرئل#WorkForHomeجیسی مہمات کے ذریعے خواتین کوبااختیار اورعمر لڑکیوں کو پر اعتماد بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔