کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھائو کے بعد مندی غالب آگئی۔ سرمائے میں32 ارب روپے سے زائدکی کمی ریکارڈ

کے ایس ای100انڈیکس 154.68پوائنٹس کی کمی سے 48147.98پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔63.50 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھائو کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 154.68پوائنٹس کی کمی سے 48147.98پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.50 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں32 ارب15کروڑ85لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 11.15فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور دوران ٹریڈنگ حصص وقفے وقفے سے کی خریداری اور فروخت کے مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس48409پوائنٹس کی بلند اور 48ہزار کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب آگئے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 154.68پوائنٹس کی کمی سے 48147.98پوائنٹس پر بند ہواجب کہ83.19پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19574.92پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس98.15پوائنٹس کی کمی سے32634پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ268میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب92ارب54کروڑ66لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب60ارب38کروڑ81لاکھ روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 4کروڑ5لاکھ 23ہزارشیئر رہاجو پیرکی نسبت 10کروڑ44لاکھ34ہزارشیئرززائدہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص69.52روپے کے اضافے سے5776.19روپے اوررفحان میظ65روپے کے اضافے سے9790روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز 699روپے کی کمی سے16500روپے اوروائتھ پاک کے حصص182.57روپے کی کمی سے2251.82روپے ہوگئی۔