اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی ایک کروڑ خوراک لگادی گئیں۔
ایک کروڑ ویکسی نیشن مکمل ہونے پر تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے مگر خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
اسد عمر نے گفتگو میں کہا کہ روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر پرجو اقدامات کیے اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، پاکستانی بڑھ چڑھ کر ویکسی نیشن مہم میں حصہ لیں۔