سی ڈی اے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ثمینہ فاضل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سی ڈی اے کے چئیرمین عامر احمد علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کو با اختیار بنانے کے وژن کے تحت انکی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ تجارت پیشہ خواتین کی اکثریت خدمات کے شعبہ سے وابستہ ہے اور وبا کے دوران انکے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں جن سے انکی مشکلات میں بہت اضافہ ہوا ہے جس کا ہمیں ادراک ہے۔ سی ڈی اے کے چئیرمین عامر احمد علی نے یہ بات اسلام ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ لاکھوں نوکر پیشہ خواتین بے روزگار ہو چکی ہیں، لاکھوں بچیوں نے تعلیم چھوڑ دی ہے اور کروروں پر بوجھ بڑھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں 74 کروڑ خواتین غیر رجسٹرڈ شعبوں سے منسلک ہیں جن کی آمدنی میں ستر فیصد تک کمی آ چکی ہے۔دنیا میں بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ سے لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلہ میں گزشتہ بیس سال میں جو پیش رفت ہوئی تھی وہ ضائع ہو گئی ہے، بیماریوں میں اضافہ اور حاملہ خواتین کی شرح اموات بڑھ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ویمن چیمبر کو دفتر اور ڈسپلے سینٹر کے لئے جگی دی جائے گی، انھیں ایف نائن پارک میں نمائشیں منعقد کرنے کی اجازت دی جائے گی اور انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں۔ اس موقع پر ثمینہ فاضل اور وفد کی دیگر اراکین نے شہر سے تجاوزات کے خاتمہ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے اقدامات، قبضہ مافیا کے سراکری زمین واگزار کروانے، تاجروں اور صنعتکاروں کی شہولت دینے اور اسلام آباد اور کہوٹہ کی صنعتی بستوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بنانے کے لئے سڑکوں اور پارکوں کی مرمت کو اولیت دی جائے اور ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں۔ وفد میں فریدہ راشد، روزینہ لاہوتی، نائمہ انصاری، روبینہ شفقت، رابعہ راحیل، ثمینہ اختر اور ساجدہ انوار شامل تھیں۔