اسلام آباد: (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے واجد ضیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے واجد ضیا کی ذمہ داریاں تبدیل کرتے ہوئے انھیں نیشنل پولیس بیورو کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اہم فیصلے کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔