عمران خان، رانا ثناء اللہ  اور خواجہ آصف سمیت دیگر سیاسی قائدین کو دہشتگردی کا خطرہ

کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے

عمران خان کو نقل و حرکت اور جلسہ جلوس ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں

دو صوبوں میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کو دی گئی وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

اسلام آباد( ویب  نیوز)

وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیردفاع خواجہ آصف سمیت دیگر سیاسی قائدین کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو صوبوں میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کو دی گئی وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے،جس میں عمران خان، رانا ثناء  اور خواجہ آصف سمیت دیگر سیاسی قائدین کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، عمران خان کو نقل و حرکت اور جلسہ جلوس ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کی بھی ٹارگٹ کلنگ کا خطرہ موجود ہے،ٹی ٹی پی اور غیرملکی کالعدم تنظیم ن لیگ پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کو عمران خان کے سیکیورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی کاکہا گیاہے،اوربنی گالامیں تعینات عملے کی اسکروٹنی کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔۔