عدالت قانون بننے سے پہلے ہی اسے ختم کر رہی ہے، بلاول بھٹو

ایک طرف پارلیمان، دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے، دونوں ایک دوسرے کے فیصلوں کونہیں مان رہے

سب کو مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کرنی ہو گی

مخالفین سے بھی مذاکرات کرنے ہوں تو کیے جائیں

پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، عیدملن پارٹی سے خطاب

سکھر( ویب  نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک طرف پارلیمان اور دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے فیصلوں کونہیں مان رہے۔ عدالت قانون بننے سے پہلے ہی اسے ختم کر رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں تعلقہ رتوڈیرو کے عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی عیدملن پارٹی میں شرکت کی۔ عید ملن کی اس تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو عید ملن پارٹی میں روایتی سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔وزیر خارجہ نے عید ملن پارٹی میں شریک عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود تقسیم سب کے سامنے ہے۔ ایک طرف پارلیمان اور دوسری طرف اعلیٰ عدلیہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے فیصلوں کونہیں مان رہے۔ عدالت قانون بننے سے پہلے ہی اسے ختم کر رہی ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مخالفین سے بھی مذاکرات کرنے ہوں تو کیے جائیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور قدرتی آفات کے نتائج آج تک برداشت کر رہے ہیں، پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، سازش کرنے والوں کی کوششیں آج بھی جاری ہیں، ان کی پہلی کوشش ہے صرف پنجاب میں پہلے الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سازشی عناصرملک میں سیاسی افراتفری چاہتے ہیں، ایسی لڑائی نہ کریں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے، اس طرح کی لڑائی سے وفاق کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، بات چیت سے ملک کو بڑے نقصان سیبچانیکی کوشش کرنی چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ون یونٹ لاگو کرنے کی کوشش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، سازشیں کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں ہوش کے ناخن لیں، پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونیچاہئیں، سیاسی لڑائی میں عوامی مسائل کو نہیں بھولنا چاہیے، ایسی لڑائی نہ کریں جس سیجمہوریت کونقصان پہنچے، اس طرح کی لڑائی سیوفاق کوبھی نقصان پہنچ سکتاہے، بات چیت سے ملک کو بڑے نقصان سے بچانیکی کوشش کرنی چاہیے ۔۔