راملہ (ویب ڈیسک)
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔
اسرائیل کی بربریت جاری، فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوان سکیورٹی آفیسرز کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔
نوجوان فلسطینی اتھارٹی میں آفیسر تھے، عوام نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف گذشتہ ماہ ظالمانہ صیہونی کارروائیوں میں 200 سے زائد شہری شہید ہوئے جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم ہو گئی۔ غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی تاحال جاری ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔