کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں متوقع کمی کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس53.23 پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی(ویب نیوز)نئے مالی سال کے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں متوقع کمی کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس53.23 پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ48.42 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مار کیٹ کے سرمائے میں 7ارب88کروڑ53لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت1.45فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس میں متوقع کمی کے پیش نظر حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 48531پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کی رفتار سست ہوگئی اور مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات آخر تک برقرار رہے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس53.23 پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72پوائنٹس پر بند ہواجب کہ58.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19478.73پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس58.22پوائنٹس کے اضافے سے 32715.62پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ195میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب50ارب48کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب 58ارب 36کروڑ62لاکھ روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 2کروڑ42لاکھ 23ہزارشیئر رہاجوجمعرات کی نسبت ١یک کروڑ51لاکھ39ہزارشیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے کے حصص یونی لیور فوڈز300روپے کے اضافے سے 16800روپے اورسیپ ہائر ٹیکس61.90روپے کے اضافے سے898.90روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ398روپے کی کمی سے9500روپے او روائتھ پاک کے حصص 161.03روپے کی کمی سے2006.37روپے ہوگئی۔