مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سوپور میں تین کشمیری شہید
شہریوںکی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
سرینگر (ویب نیوز) مقبوضہ جمو ں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ہفتہ کو سوپور قصبے کے علاقے آرم پورہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے تین کشمیری شہید کر دیے۔ بہیمانہ واقعے کے خلاف علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں زیادہ تر خواتین شریک تھیں۔ نامعلوم افراد کی طرف سے کے گئے ایک حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروںکے زخمی ہونے کے بعد بھارتی پولیس نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ قابض اہلکاروں کی فائرنگ سے تین افراد شہید ہوئے،ان لوگوں کی شہادت پر علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ شہید ہونے والے تین شہریوںکی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اوروہ اسلام اور آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔اس سے پہلے ہزاروں افراد نے سوپور میںبھارتی فورسز کے ہاتھوںبے گناہ شہریوںکے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔