داسو ڈیم سے سستی بجلی حاصل ہو گی ،ملکی ترقی کی راہ پرگامزن ہے،وزیراعظم
ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بجلی سستی ہو
تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی،عمران خان کا داسو ڈیم کے دورہ کے موقع پر خطاب
کوہستان(ویب نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا گا۔وزیراعظم عمران خان نے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کا دورہ کیااورجاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے داسو ڈیم کے دورے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی و غیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بجلی سستی ہو۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی،مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سستی بجلی سے سب زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس مشکل کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔