پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہےـچودھر ی پرویز الہی
اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں چودھری پرویز الہی کی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں ، سپیکر سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں
آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال
لاہور (ویب نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کیـ ملاقات میں سابق سپیکر رانا محمد اقبال، سمیع اللہ خان، منشاء اللہ بٹ، اویس خان لغاری، ملک ندیم کامران اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھےـحمزہ شہباز شریف نے چودھری پرویزالٰہی کی اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کا پرامن ماحول میں منعقد ہونا سیاسی روایات کو پروان چڑھانے میں اہم اقدام ہےـحمزہ شہباز شریف نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی ـسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے پنجاب اسمبلی میں ختم نبوتۖ کے حوالے سے آیات و احادیث سے آراستہ کرنے کا شرف عطا فرمایا ہےـاس پر میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہےـچودھری پرویزالٰہی نے تمام سیاسی جماعتوں، ارکان اسمبلی اور جید علماء کرام کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہےـملاقات میں آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاـ