اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات باہمی رابطوں پر اتفاق

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے ملاقات کی باہمی رابطوں پر اتفاق ہوگیا ، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے لئے وزارت خارجہ نے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا تھا جس کی فوری منظوری دے دی گئی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرخان سابق اسپیکر  اسد قیصر اور ترجمان پی ٹی آئی روف حسن بھی موجود تھے  بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی رپورٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔پی ٹی آئی سے جاری بیان کے ملاقات میں  پاکستان میں جمہوریت کی حالت اور قانون کی حکمرانی کی صورت حال پر تفصلی تبادل خیال  کیا گیا، امریکی سفیر سے  ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی کیفیت اور معیشت کی صورتحال پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔اسی طرح عوام کے ووٹ کے حق، بنیادی سیاسی و اظہار و ابلاغ کی آزادیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ملک میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے مندرجات   پر بھی گفتگو کی گئی