پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید37 افراد دم توڑ گئے
ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے
مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب چوبیس گھنٹے کے دوران مزید37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977تک پہنچ گئی ہے۔کورونا کے وار جاری، گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ اس دوران 41 ہزار 65 کوروناٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 8.08 فیصدرپورٹ کی گئی ہے۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 8 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں،پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کی مجموعی طور پر نو لاکھ سینتالیس ہزار دو سو اٹھارہ انفیکشنز ریکارڈ کیے جا چکی ہیں جبکہ یہ وائرس آج تک اکیس ہزار نو سو چالیس افراد کی موت کی وجہ بھی بن چکا ہے۔اس جنوبی ایشیائی ملک میں پچھلے کئی دنوں سے عوامی سطح پر کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح بھی بہت کم ہو چکی ہے، جو اس وقت 2.14 بنتی ہے۔پاکستان میں عام شہریوں کو کورونا وائرس کے حملے سے بچا کے لیے ویکسین لگانے کا عمل حال ہی میں مزید تیز ہو گیا تھا۔ اب لیکن ایسی رپورٹیں بھی ہیں کہ کئی مقامات پر طبی کارکنوں کو ویکسین کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ملک بھر میں قائم دو ہزار سے زائد ویکسینیشن مراکز میں سے تقریبا نصف ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں اور قصبوں میں قائم کیے گئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی 991 نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں جمعے کے دن چھیالیس ہزار دو سو انہتر افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ نئے مصدقہ کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک ہزار سے کم رہی۔۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار327، خیبرپختونخوا 4 ہزار 262، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار344، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 973، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 970، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار659، بلوچستان 26 ہزار585، آزاد کشمیر 19 ہزار 934 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 803 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔