بھارت میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز سے مزید ایک ہزار پانچ سو چھہتر مریض انتقال کر گئے
بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے تین لاکھ چھیاسی ہزار سات سو تیرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد(ویب نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز سے مزید ایک ہزار پانچ سو چھہتر مریض انتقال کر گئے۔ وائرس کی یومیہ تعداد گزشتہ تقریبا تین ماہ میں اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ملکی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے اٹھاون ہزار چار سو انیس نئے کیسز رجسٹر کیے گئے۔ اسی دوران کووڈ انیس کے مزید ایک ہزار پانچ سو چھہتر مریض انتقال کر گئے۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے سب سیبڑے ملک بھارت میں اب تک کورونا وائرس کی وبا سے انتیس اعشاریہ نو ملین شہری متاثر اور تین لاکھ چھیاسی ہزار سات سو تیرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔