ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.04 ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید39افراد جاں بحق ہو گئے ،مجموعی اموات 22 ہزار73 تک پہنچ گئیں جبکہ 930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں گذشتہ چوبیس گھٹنوں میں مزید39افراد جاں بحق اور930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا سے ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 50 ہزار768ہوگئی ،2ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ایکٹیوکیسز کی تعداد 33 ہزار5 ہے اور8 لاکھ 95 ہزار960 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.04 ریکارڈ کی گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے45 ہزار 519 ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک کورونا کی مجموعی طور پر1 کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔ ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 10 ہزار672 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 5 ہزار358، خیبرپختونخوا 4 ہزار 280، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 303 اور آزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار431، خیبرپختونخوا 1لاکھ 37 ہزار 247، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ 3 لاکھ 33 ہزار194، بلوچستان 26 ہزار776، آزاد کشمیر 20 ہزار19اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔