عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دی
لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیرترین کی شوگر ملزکیخلاف کارروائی سے روکدیا ۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھیجوائے، ایف بی آر نے نوٹسز بھیج کر آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آر کے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دی، جس میں اور حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کرے۔