• اسموگ تدارک کیس،لاہور ہائیکورٹ کانجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (ویب نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ہیٹ ویو کی روک تھام کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا، عدالت نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایشیا میں ہیٹ ویو بڑی تیزی سے آرہی ہے، ریلوے اور پی ایچ اے درختوں کی آبیاری کے لئے مل کرکام کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ جم خانہ، رائل پام اور نشاط سرکاری پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق مل کر لائحہ عمل بنائیں، ایسا نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔