اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1052 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 924 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 952,907 ہوگئی ہے جن میں سے 897,834 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔