اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں کورونا وبا سے مزید 36 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 935 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے، جن میں 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 36 مصدقہ مریض لقمہ اجل بن گئے اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 32 ہزار 710 فعال مریض اپنے گھروں، کورونا سینٹرز یا اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 995 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔ 27 لاکھ 25 ہزار 240 افراد کی مکمل جب کہ ایک کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 648 کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے۔