A handout picture provided by the office of Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei (front) shows him leading a prayer over the caskets of slain Iranian military commander Qasem Soleimani and Iraqi paramilitary chief Abu Mahdi al-Muhandis at Tehran University in the Iranian capital on January 6, 2020. - Mourners packed the streets of Tehran for ceremonies to pay homage to Soleimani, who spearheaded Iran's Middle East operations as commander of the Revolutionary Guards' Quds Force and was killed in a US drone strike on January 3 near Baghdad airport. (Photo by - / KHAMENEI.IR / AFP) / === RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO / HO / KHAMENEI.IR" - NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS ===

 ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی ،وزیرخارجہ اور دیگر افراد کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت
 نماز جنازہ  ایرانی دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نمازجنازہ پڑھائی
نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنے والی شخصیات ،حماس رہنما اسماعیل ھنیہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
ابراہیم رئیسی کی تدفین آج ( جمعرات کو) آبائی شہر مشہد میں میں کی جائیگی

تہران( ویب  نیوز)

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنے والی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ابراہیم رئیسی کی تدفین آج ( جمعرات کو) آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔