لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں سستی سبزی بیچنے والے سبزی فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ سبزی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے کم دام پر فروخت کررہا تھا۔
یہ بات اعلی حکام تک پہنچی تو انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ٹوئٹر پر ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ابتدائی انکوائری کے بعد متعلقہ مجسٹریٹ کاشف بشیر سے تمام اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجسٹریٹ کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول چیکنگ سے روک دیا گیا ہے۔
مدثر ریاض کے مطابق ضابطہ کی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔